اشتہار

راجن پور: ٹڈی دل نے ایک بار پھر فصلوں پر حملہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

راجن پور: فصلوں کے دشمن ٹڈی دل کے وار نہ رکے، ٹڈیوں نے فصلوں، پودوں اور درختوں پر دھاوا بول دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر راجن پور میں ٹڈل دل نے فصلوں پر حملہ کردیا، ٹڈیوں نے مختلف علاقوں میں درختوں اور پودوں کو شدید نقصان پہنچایا۔

کسان اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈی دل کو بھگانے میں مصروف ہیں۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ذولفقار علی کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے فضائی اور زمینی آپریشن جاری ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آپریشن میراں پورفتح پور شاہ والی، روجھان اور راجن پور میں کیا جا رہا ہے، فضائی و زمینی آپریشن میں کیڑے مار دوا کا اسپرے کیا جا رہا ہے، ممکنہ طور پر مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

خیال رہے کہ 17 اپریل کو وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا تھا۔ اس موقع پر عمران خان نے کروناوائرس کے بعد ٹڈی دل کو ملک کا اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ ٹڈی دل پر قابو پانے اور خاتمے کیلئے مکمل تیاری کی جائے، اس حوالے سے ہر قسم کی رکاؤٹ اور مشکلات کو فوری دور کیا جائے۔

انہوں نے حکم دیا کہ ٹڈی دل کےخاتمے کے حوالے سے ملک میں پہلے ہی ایمرجنسی ہے اور اب مزید اقدامات کیے جائیں تاکہ فصلوں کے دشمن کے حملوں کو روکا جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں