تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

راجھستان میں ہندوانتہاپسندنےمسلمان نوجوان کوزندہ جلا دیا

راجھستان : ہندو انتہاپسند نے مسلمان نوجوان کو زندہ جلا دیا جبکہ مزید مسلمانوں کو جلانے کی بھی دھمکی دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بربریت کا ایک اور واقعہ پیش آیا، راجھستان میں ہندوانتہاپسند نے مسلمان نوجوان افرازل خان کو زندہ جلا دیا، جنوبی ہندو نے واقعہ کی ویڈیو بنائی۔ جاں بحق مسلمان نوجوان افرازمزدور تھا۔

ویڈیو وائرل ہونے پر ریاستی حکومت نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی اورملزم کی گرفتاری کی یقین دہانی کرادی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہندو انتہا پسند شخص نے راہ چلتے مزدور پر پیچھے سے کلہاڑی کا وار کیا اورجان لینے کے بعد اس کی لاش کو آگ لگا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انتہاپسند بھارتی شمبھولال نے مزید مسلمانوں کوجلانے کی بھی دھمکی دیدی ہے او کہا کہ اس نے ہندو خواتین کو ‘لو جہاد’ سے بچا لیا ہے۔

پولیس کے مطابق قتل میں تیسرا شخص بھی ملوث ہے جو واقعے کی ویڈیو بنا رہا تھا تاہم مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات کے لئے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنا دی گئی ہے۔

افرازل خان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں وہ لوگ جنہوں نے میرے شوہر کو اتنی وحشی طرح سے قتل کیا، ان کی تصاویر کو دنیا میں دکھایا جانا چاہئے اور اس شخص کو پھانسی دی جائے۔ میں انصاف چاہتی ہوں، اس شخص جک اسکو صرف اس لئے مارا گیا کیونکہ وہ مسلمان تھا۔

انھوں نے کہا کہ میں انصاف چاہتی ہوں، اس شخص جک اسکو صرف اس لئے مارا گیا کیونکہ وہ مسلمان تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

- Advertisement -