اشتہار

راجکوٹ ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم لڑکھڑانے کے بعد سنبھل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف راجکوٹ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میں لڑکھڑانے کے بعد سنبھل گئی۔

تفصیلات کے مطابق کپتان روہت شرما، رویندر جڈیجا اور ڈیبیو کرنے والے سرفراز خان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت بھارت پہلی اننگز میں مضبوط پوزیشن میں آگئی ہے۔ میزبان نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنا لیے ہیں۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک مرحلے پر صرف 33 رنز پر اس کی تین وکٹیں گرچکی تھیں اور ٹیم مشکلات کا شکار تھی۔ ایسے میں کپتان روہت اور آل راؤنڈر جڈیجا نے سنچری بناتے ہوئے 204 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو منجدھار سے نکالا۔

- Advertisement -

کپتان جو کافی دنوں سے آف کلر نظر آرہے تھے انھوں نے 131 رنز بنا کر فارم میں واپسی کی جبکہ رویندرا جڈیجا 110 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

تاہم ڈیبیو کرنے والے سرفراز خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔ انھوں نے اپنے ڈیبیو پر صرف 48 بالز پر ففٹی اسکور کی جبکہ وہ ہارد پانڈیا کے ساتھ اس ریکارڈ میں شراکت دار ہوگئے ہیں۔

سرفراز خان 66 بالز پر 62 رنز کی دلیرانہ اننگز کھلینے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔ ان کی اننگز میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جبکہ اسپن بولنگ کے خلاف ان کی بیٹنگ قابل دید تھی۔

انگلینڈ کی جانب سے مارک وڈ نے 69 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ پہلے ٹیسٹ کے ہیرو ٹام ہارٹلے 81 رنز دے کر ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں