اشتہار

طالب علم نے راجپال یادیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے مزاحیہ اداکار راجپال یادیو کے خلاف نوجوان طالب علم نے اسکوٹر سے ٹکر مارنے پر مقدمہ درج کروا دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ ریاست اتر پردیش کے شہر پریاگ راج میں راجپال یادیو فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے جبکہ نوجوان طالب علم سیٹ پر شوٹنگ دیکھنے آیا تھا۔

راجپال یادیو ایک سین کے لیے اسکوٹر پر سوار ہوئے جو بے قابو ہوکر نوجوان کو لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: کیریئر کے ابتدائی دنوں میں کئی بار مجھے مسترد کیا گیا، راجپال یادیو

نوجوان نے فوراً پولیس میں مقدمہ درج کروا دیا جبکہ راجپال یادیو نے بھی پولیس کو شکایت دی کہ کچھ لوگ سیٹ پر انہیں پریشان کر رہے تھے۔

پولیس آفیسر نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق راجپال یادیو کی اسکوٹر غلطی سے نوجوان کو لگی جسے معمولی زخم آئے۔

آفیسر نے بتایا کہ اس متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں اور پھر کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں