منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پولیس نے راکھی ساونت کے شوہر عادل خان کو گرفتار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل خان درانی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

راکھی ساونت نے میڈیا کو بذریعہ واٹس ایپ آگاہ کیا کہ عادل خان مجھ سے ملنے گھر آیا تھا جہاں اوشیوارا پولیس نے اسے حراست میں لے لیا، میں نے اس کے خلاف مقدمہ کیا ہے اور ابھی پولیس اسٹیشن جا رہی ہوں۔

انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ ’یہ کوئی ناٹک نہیں بلکہ اس شخص نے میری زندگی خراب کر دی۔ اس نے مجھے مارا، پیسے لیے اور پھر دھوکہ دیا۔ میں نے اسے اپنی والدہ جیا ساونت کے علاج کے لیے پیسے دیے جس کا اس نے غلط استعمال کیا۔‘

متعلقہ: راکھی ساونت کے شوہر نے اداکارہ کی گرفتاری کی حقیقت بتا دی

’میری والدہ کی موت کا ذمہ دار یہی شخص ہے کیونکہ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے والدہ کا بروقت علاج ممکن نہ ہو سکا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @varindertchawla

راکھی ساونت نے حال ہی میں اپنے بوائے فرینڈ عادل خان درانی سے شادی کی اور دعویٰ کیا کہ ’میں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔‘

کچھ روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی ساونت نے انکشاف کیا تھا کہ عادل خان نے انہیں چھوڑ دیا ہے اور اس کے دوسری لڑکیوں سے غیر ازدواج تعلقات ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں