بالی ووڈ اداکارہ راکول پریت سنگھ اور نئی فلم میں ان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے ارجن کپور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے آفیشل آکاؤنٹ سے راکول نے یہ ویڈیو شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’بیوی سے باتوں میں جیتنا بہت مشکل ہے‘، ساتھ ہی انھوں نے اپنی نئی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ اور 21 فروری کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔
ویڈیو میں ارجن ان سے پوچھتے ہیں کہ بے بی آپ نے جدائی مووی دیکھی ہے اس میں کیسے انیل کپور کی بیوی اسے 2 کروڑ روپے میں بیچ دیتی ہے، اگر آپ کو بھی کوئی 2 کروڑ دے۔
راکول پریت سنگھ ان کی ابت کاٹتے ہوئے فوراً کہتی ہیں کہ پاگل ہو کیا؟ کچھ توقف کے بعد اداکارہ ڈبنگ ویڈیو میں کہتی ہیں کہ ’5 کروڑ سے کم نہیں لوں گی!‘
ارجن اور راکول کی اس مزاحیہ ویڈیو کو کچھ ہی دیر میں ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اس پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ بھومی پدنیکر اور ارجن کپور کی بھی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی تھی، فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ اداکارہ نے ارجن کپور کے ساتھ دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خوبصورت بیوی سے متعلق لپسنگ کررہی ہیں۔
بھومی پدنیکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے ہسبینڈ کی بیوی کو خون پینا پسند ہے‘۔
ویڈیو میں اداکارہ سے کہا جاتا ہے کہ ’کیا بات ہے دی دی شادی کے بعد تو تیرا چہرہ لال لال رہنے لگا ہے۔‘ ارجن کپور کہتے ہیں کہ ’ہاں میرا خون جو پیتی ہے‘، بھومی یہ سنتے ہی ارجن کپور کو دھکا دے دیتی ہیں۔
خیال رہے کہ ارجن کپور، راکول پریت سنگھ اور بھومی پدنیکر ان دنوں اپنی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 21 فروری کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔
فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کی ہدایت کاری کے فرائض مدثر عزیز نے انجام دیے ہیں جبکہ کامیڈی ڈرامہ فلم میں تینوں مرکزی کردار لو ٹرائنگل میں دکھائی دیں گے۔