تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

رمضان المبارک: جسم کو پانی کی کمی سے کیسے بچائیں؟

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا آغاز ہوگیا اور ملک کے بیشتر شہروں میں شدید گرمی کی لہر بھی جاری ہے، ایسے میں روزے داروں کے جسم میں پانی کی کمی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ آپ غذا میں ایسی چیزوں کا استعمال کریں جن سے پانی کی کمی سے بچا جاسکے۔

رمضان المبارک میں کچھ پھلوں اور سبزیوں کو خوراک کا حصہ بنا کر جسم کو پانی کی کمی سے بچایا جاسکتا ہے۔

لوکی

لوکی میں 90 فیصد تک پانی موجود ہوتا ہے اور باقی 10 فیصد ریشہ ہوتا ہے، نیز لوکی میں کاربوہائیڈریٹ قطعی طور پر موجود نہیں ہے، لہٰذا روزے میں اسے بھی غذا کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

لوکی میں پروٹین، وٹامن اور نمکیات پائے جاتے ہیں، وٹامن اے، سی، کیلشیم، آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم اور زنک بھی اس میں موجود ہوتے ہیں، آپ لوکی کو بطور جوس یا کھیر بنا کر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

کیلا

کیلے میں پانی کی مقدار 74 فیصد ہونے کی وجہ سے ہائیڈریشن کے لیے کیلے کی مقدار کو بہت اچھا سمجھا جاتا ہے۔

کیلے میں کافی مقدار میں پوٹاشیم اور فائبر ہوتا ہے جو قوت مدافعت کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو روزے کے دوران صحت مند رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

پپیتا

پپیتا موسم گرما کا پھل ہے جو فروٹ منڈیوں میں باآسانی دستیاب ہوتا ہے، یہ پھل کھانے میں آسان اور لذیذ ہے جب کہ جسم سے پانی کی کمی کو بھی دور کرتا ہے۔

پپیتے میں وٹامن اے، سی اور بی، کیلشیئم ، آئرن اور فاسفورس موجود ہوتے ہیں۔

تربوز

گرمیوں میں کھایا جانے والا پھل تربوز ناصرف ذائقے میں اچھا ہوتا ہے بلکہ یہ جسم کو بہت سے طریقوں سے بھی غذائیت بھی فراہم کرتا ہے، اس میں 92 فیصد پانی ہوتا ہے جو جسم کو مناسب ہائیڈریشن دیتا ہے۔

اس کے علاوہ تربوز میں بہت سارے غذائی اجزا جیسے وٹامن اے، وٹامن سی ، وٹامن بی 1 ، وٹامن بی 5، وٹامن بی 6 ، پوٹاشیم اور میگنیشیم شامل ہیں جو پھلوں میں پانی کی کمی کو آسانی سے پورا کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -