اشتہار

رمضان المبارک اور خربوزے کے فوائد

اشتہار

حیرت انگیز

خربوزہ کو موسم گرما کا پھل کہا جاتا ہے جو خوش گوار ذائقے اور پانی سے بھرپور ہوتا ہے، اس پھل کو استعمال کرنے سے طبیعت ہشاش رہتی ہے اور بوجھل پن کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

دنیا بھر میں خربوزے کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں جو کہ یکساں طور پر مفید سمجھی جاتی ہیں۔ پاکستان میں زیادہ تر دیسی اور چینی خربوزے کو پسند کیا جاتا ہے کیوں ان دونوں اقسام کا ذائقہ انتہائی شیریں ہوتا ہے۔

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور مارکیٹ میں خربوزہ وافر مقدار میں آچکا ہے، اسی حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘ باخبر سویرا’ میں ماہر غذائیت حنا انیس نے خصوصی شرکت کی اور اس پھل کے مزید فوائد سے ناظرین کو آگاہ کیا۔

- Advertisement -

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جتنے بھی پھل ہیں وہ کھانے سے پہلے کھانے چاہیئے کیونکہ پھلوں کو ہضم ہونے میں دو سے تین گھنٹے لگتے ہیں، کیونکہ ہم کھانے میں پروٹین لے رہے ہوتے ہیں، کاربوہائیڈریٹ استعمال کرتے ہیں جنہیں ہضم ہونے میں چار سے پانچ گھنٹے لگتے ہیں۔

حنا انیس کا کہنا تھا کہ پھلوں کو کھانے سے پہلے استعمال کرنے چاہئے ایسا نہ کرنے سے معدے میں موجود تہہ کو نقصان پہنچے گا اور ہمارے معدے میں موجود غذا سڑجائے گی۔

خربوزے کے انسانی جسم پر فوائد

ماہر غذائیت نے بتایا کہ خربوزے 85 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں فائبر، پوٹاشیم، کیلشیم، وٹامن سی وافر مقدار میں پایاجاتا ہے۔

خربوزے میں گلاسیمک لوڈ کم پایا جاتا ہے، گلاسیمک لوڈ کا مطلب ہے وہ پھل جس میں وافر مقدار میں فائبر پایاجاتا ہو یہ انسانی جسم میں گلوکوز لیول کو بڑھنے نہیں دیتا، یہی وجہ ہے کہ شوگر کے مریض خربوزے کو استعمال کرسکتے ہیں۔

ماہر غذائیت نے خربوزہ پھیکا نکلنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیا کہ اگر خربوزہ پھیکا نکل آئے تو اس پر چینی ڈالنا انتہائی غلط ہے، خربوزہ پھیکا نکلنے پر اسے پودینے کے ساتھ ملاکر جوس بنالیا جائے جو ایک جوس کی شکل اختیار کرلے گا اس میں لیموں نچوڑ کر پینے سے معدے کو راحت ملے گی۔

حنا انیس نے خبردار کیا کہ مصنوعی مٹھاس کو قطعی طور پر پھلوں میں ڈال کر استعمال نہ کریں۔

ماہر غذائیت حنا انیس کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں خربوزے کو بطور سلاد استعمال کرنے سے آپ کو افطار میں مکمل غذا مل جائے گی جس سے آپ کے معدے پر خوشگوار اثرات پڑیں گے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں