تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

ہم اپنی صلاحیت کے مطابق کھیل رہے ہیں، رمیز راجا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول شاندار ہے اور ہم اپنی صلاحیت کے مطابق کھیل رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول شاندار ہے اور ہم اپنی صلاحیت کے مطابق کھیل رہے ہیں۔ ہمارا ٹیسٹ کرکٹ کا پول محدود ہے اور کھلاڑیوں پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم کے آنے سے ہم نے بھی مثبت کرکٹ کھیلنا شروع کر دی ہے۔ انگلینڈ کا ٹیسٹ کرکٹ میں طریقہ کار اپنا ہے۔ اس سیریز میں نتائج ہمارے حق میں نہیں آئے لیکن قومی ٹیم آخری لمحے تک مقابلہ کرنا جانتی ہے۔ اگر سعود شکیل کو متنازع آؤٹ نہ دیا جاتا تو ملتان ٹیسٹ کا نتیجہ ہمارے حق میں آتا۔

چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ پنڈی اور ملتان کی پچز پر رزلٹ آئے۔ پانی ٹھیک نہیں، کرسیاں ٹھیک نہیں، میڈیا ان چیزوں سے باہر نکلے۔ انجری کا مسئلہ ہمارا ہی نہیں پوری دنیا کے کرکٹرز انجری کا شکار ہوتے ہیں۔ نئے کھلاڑیوں کو ہوم سیریز پر ہی ڈیبیو کروا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ٹیسٹ کرکٹ سے کھلاڑی ٹی 20 میں آتے ہیں جب کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کو ٹی 20 سے ٹیسٹ کرکٹ میں لے کر جا رہے ہیں۔ میں نے اپنے فاسٹ بولرز کو 5 روزہ کرکٹ کی فٹنس برقرار رکھنے کا کہا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اظہر علی پر ریٹائرمنٹ لینے کیلیے کسی نے دباؤ نہیں ڈالا۔

Comments

- Advertisement -