جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

کیا شاہین ورلڈکپ کھیلنے کو تیار ہیں؟ رمیز راجا کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی فٹ ہو گئے ہیں اور وہ ورلڈکپ میں شامل ہوں گے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق مقامی نیوز چینل سے گفتگو میں چیئرمین رمیز راجا نے تصدیق کی ہے کہ شاہین آفریدی 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

چیئرمین نے کہا کہ میں نے دو دن پہلے شاہین آفریدی سے بات کی تھی ان کی فٹنس سے متعلق بہترین پیشرفت ہوئی ہے اور ڈاکٹروں نے مجھے اس کی ویڈیوز بھیجی ہیں وہ اب 90 فیصد پر ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے تیار ہیں۔

- Advertisement -

رمیز راجا نے کہا کہ گھٹنے کی انجری تکنیکی ہے اور حساس ہے لہٰذا ہماری رائے تھی کہ جب تک شاہین آفریدی 110 فیصد تک فٹ نہیں ہوتے ہم انہیں خطرے میں نہیں ڈالیں گے جب میں نے ان سے بات کی تو اس نے کہا کہ وہ پہلے ہی 110 فیصد پر ہیں۔

گھٹنے کی انجری کے شکار فخر زمان سے متعلق چیئرمین کا کہنا تھا کہ فخر بھی صحت یاب ہو رہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ اگر وہ اپنی فٹنس دوبارہ حاصل کر لیتے ہیں تو وہ بہت اہمیت کے حامل ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں