تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

ایک آدمی یا گروپ کو مسلط کرنے کیلیے آئین کو روندا گیا، رمیز راجا

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا ہے کہ آئین کو بلڈوز کر کے کسی کو کرکٹ بورڈ پر مسلط کرنا سب سے زیادتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے کہا کہ آئین کو بلڈوز کر کے کسی کو کرکٹ بورڈ پر مسلط کرنا سب سے زیادتی ہے۔ ایک آدمی یا گروپ کو مسلط کرنے کیلیے آئین کو روندا گیا۔

سابق چیئرمین نے کہا کہ غلط کو غلط نہیں کہیں گے تو اسی طرح اوپر نیچے جاتے رہیں گے۔ پاکستان کرکٹ فکسنگ کے اندھیرے سے گزری ہے۔ نوجوانی میں جب مایوسی ہوتی ہے تو اس سے نکلنا ہوتا ہے۔ یہاں جب تک ٹرافی نہیں ہوگی عزت نہیں ملتی اور ہیرو نہیں مانتے۔

رمیز راجا نے کہا کہ کرکٹ کا ادارہ بہت مضبوط ہے جو پورے پاکستان کو اکٹھا کرتا ہے۔ کرکٹ کا ماڈل ہی دراصل ایک کامیاب پاکستان کا ماڈل ہے کیونکہ کرکٹ ہی وہ واحد شعبہ ہے جہاں ہم دنیا کے ممالک کا مقابلہ کرتے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، لیکن جب ایکسلنس اور تسلسل کو روکتے ہیں توٹیلنٹ خراب ہوتا ہے۔ پڑھائی نے مجھے میچ فکسنگ سے بچایا اور مجھے اپنی یوتھ پر بہت اعتماد ہے۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرا یہی پیغام ہے کہ زندگی ایک بار ملتی ہے۔ اپنی زندگی کو ٹی 20 کی طرح لے کر چلیں اور جارحانہ انداز میں اپنے ٹیلنٹ کو سامنے لائیں۔ منفی سوچ سے نکل کر مثبت سوچ کی طرف جائیں۔ خود پر اور پاکستان پر یقین رکھیں، علم حاصل کریں اور اسپورٹس کھیلیں۔

Comments

- Advertisement -