ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

کراچی کنگز کی کامیابی : رمیز راجہ کی دل کھول کر کھلاڑیوں کی تعریف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کراچی کنگز نے بہت مشکل اور تیز رفتا پچ پر بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق کپتان نے دل کھول کر کراچی کنگز کے کھیل کی تعریف کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز نے ایک تیز رفتار پچ پر بیٹ اور بال دونوں کے ساتھ بہت خوب ایڈجسٹ کیا۔ کیچز بھی بہت شاندار پکڑے اور بابر اعظم نے بھی ہدف کو پورا کرنے کیلئے اپنا بہترین اور بھرپور کردار ادا کیا۔

رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ اس بہترین کارکردگی پر کراچی کنگز پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی حاصل کرنے کی پوری طرح مستحق تھی۔

مزید پڑھیں : شاندار فتح، کراچی کنگز نے پی ایس ایل ٹرافی جیت لی

یاد رہے کہ پی ایس ایل فائیو کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو5 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل کی نئی چیمپئن بن گئی اور پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، بابر اعظم کو شاندار نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بابر اعظم پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار پائے۔ کنگز نے لاہور قلندرز کی جانب دیا جانے والا135 رنز کا ہدف18.4 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان حاصل کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں