ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

رمضان کے آخری عشرے اور عید ایام میں لاک ڈاؤن کے ایس او پیز صوبوں کو ارسال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے آخری عشرے اور عید کے ایام میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کا مراسلہ تمام صوبوں کو ارسال کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مراسلہ وزارت داخلہ نے تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور کمشنر اسلام آباد کو جاری کیا۔ ایس اوپیز کے حوالے سے گزشتہ روز این سی او سی کے اجلاس میں بھی مشاورت کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق رمضان کے آخری عشرے میں تراویح اور عید کی نماز پر بھی ایس او پیز کا مکمل اطلاق ہوگا، تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سماجی فاصلے اور دیگر احتیاطی تدابیرکے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں: ایس او پیز کی خلاف ورزی، زینب مارکیٹ کے بعد گل پلازہ سمیت مختلف مارکیٹیں سیل

یاد رہے کہ ملک بھر میں نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کو گزشتہ دنوں نرم کیا گیا جس کے بعد پاکستان بھر کے بازاروں  کو کھولنے کی اجازت دی گئی۔

واضح رہے کہ آج کراچی کی بڑی مارکیٹس کو ایس او پی کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا، جن مارکیٹوں کو سیل کیا گیا اُن میں زینب مارکیٹ اور گل پلازہ سمیت دیگر مارکٹیں شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں