اشتہار

‘چند روزمیں نئے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہونے جارہا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: لیگی رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ اگلے چند دنوں میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہونے جارہا ہے، مسلم (ن) کی جانب سے حمزہ شہباز امیدوار ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما نے پی ٹی آئی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج 23 تاریخ ہے کے پی کی اسمبلی توڑو، پنجاب اسمبلی کا آج اجلاس بلایا تھا تو اعتماد کا ووٹ کرالیتے، یہ عدالت میں گئے، عدالت نے ان کو کہا کہ آپ اعتماد کا ووٹ لیں۔

لیگی رہنما نے گورنر پنجاب کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پنجاب میں اپنا آئینی و قانونی حق استعمال کیا، کیونکہ نون لیگ اور اتحادی ملک کو عدم استحکام سے بچاناچاہتےہیں جبکہ عمران خان چاہتا ہے کہ ملک عدم استحکام کا شکارہو۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: غیر منتخب شخص نے منتخب وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کیا، اسد قیصر

رانا مشہود پی ٹی آئی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس قوم پر رحم کرو ،آج پاکستان کوبہت سے چیلنجزکا سامنا ہے، تمہاری حکومت میں کے پی دہشت گردی کا گڑھ بن چکا اور یہ آگ ملک کے دوسرے حصوں میں پھیل چکی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا مشہود نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بدترین ظلم کیاجارہا ہے،آج اسمبلی میں جو ہوا، اس میں عمران خان کی نااہلی ان کے سامنے آگئی، چار سال میں عمران خان نے ملک کو تباہی کی جانب دھکیل دیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ چند روز میں پنجاب اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہونے جارہا ہے، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہونگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں