ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

’الیکشن میں اگر فتنہ خان ہارے گا تو نتائج تسلیم نہیں کرے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

سرگودھا: وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن میں اگر فتنہ خان ہارے گا تو نتائج تسلیم نہیں کرے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثںا اللہ نے سرگودھا میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں ہارنے پر فتنہ خان دوبارہ ملک میں لانگ مارچ اور انارکی پھیلائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ مریم نواز کی قیادت میں الیکشن مہم کا آغاز کرچکی ہے، الیکشن میں فتنے اور اس کی جماعت کو شکست دے کر پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔

- Advertisement -

رانا ثںا اللہ نے کہا کہ الیکشن آئین کے تحت کیئر ٹیکر سیٹ اپ کے ذریعے اکٹھے ہونا چاہیے، الیکشن سے ہمیں نہ کوئی خوف ہے نہ پیچھے ہٹے ہیں، الیکشن شفاف اکٹھے اور وقت پر ہونے چاہئیں اور ملک کی ضرورت بھی اس وقت شفاف الیکشن ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسٹیج کے پاس نوجوان کے ہاتھ میں بینر ہے داماد نامنظور جب عدالتیں فرد واحد کا چار دن انتظار کریں گی تو ایسے ہی نعرے نظر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی ن لیگ کے لانچ مارچ کے نتیجے میں ہوئی تھی ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور اس کی آزادی کے لیے مارچ بھی کیا تھا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میاں نواز شریف کے بغیر ملک کے حالات سدھر نہیں سکتے بہت جلد وہ پاکستان آئیں گے اور سرگودھا کے اگلے جلسے میں نواز شریف خطاب کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں