اشتہار

شوکت ترین کو گرفتارکرنے کی اجازت دے دی، وزیر داخلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کو اجازت دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایف آئی اے کو شوکت ترین کوگرفتارکرنے کی اجازت دیدی ہے، سابق وزیر خزانہ عمران خان کی باتوں میں آگئے، شوکت ترین نے جو کیا اس کی سزا انہیں ضرور ملےگی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شوکت ترین عمران خان کے بہکاوے میں آگئے تھے، ایف آئی اے نے آڈیو لیک کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سابق وزیر خزانہ کی گرفتاری کی اجازت مانگی جو حکومت نے دے دی۔

- Advertisement -

انہوں نے عندیہ دیا کہ عمران خان کیخلاف بھی جلد قانون حرکت میں آئے گا، عدالتوں سے فیصلے آنے کے بعد قوم کو اقدامات نظر آئیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شیخ رشید غیرضروری بیانات کی وجہ سے جیل میں ہے، اُس نے ایک بڑی جماعت کے سربراہ کے خلاف بیان دیا اور پھر مقدمہ درج ہونے پر عدالت بھی گیا، جس پر عدالت نے اُس کی درخواست کو مسترد کردیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ’گھٹیا گفتگو کرنے والے عمران خان نے ملک کو ڈیفالٹ کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر وہ ناکام ہوگیا، آج وہ الیکشن کا مطالبہ کررہے ہیں، آئین میں الیکشن پانچ سال بعد ہونے ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے آڈیو لیک کے معاملے پر شوکت ترین کے حوالے سے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد وزارت داخلہ سے ان کی گرفتاری کی اجازت طلب کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شوکت ترین اور سابق وزیر خزانہ خیبر پختون خوا تیمور سلیم جھگڑا کے درمیان ایک آڈیو لیک ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں