اشتہار

پنجاب میں ن لیگ کو عبرتناک شکست، رانا ثنااللہ نے اہم ترین وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی بدترین شکست کی اہم ترین وجہ سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہمارے کارکنوں نے امیدواروں کو قبول نہیں کیا لیکن ان نتائج کو ن لیگ کی مقبولیت کا اندازہ لگانے کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

رانا ثنا اللہ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ہم نے کوتاہیوں کو دور کرنے کیلیے ضمنی انتخابات کے نتائج کا جائزہ لیا ہے۔

- Advertisement -

ن لیگی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ پارٹی آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر مخالفین کو پیچھے چھوڑے گی۔

 

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں