اشتہار

دو سینئرججز خود نہیں گئے انہیں بینچ سے مائنس کیا گیا، رانا ثناءاللہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں پر بننے والے بینچ کے 2سینئرججز خود اٹھ کر نہیں گئے انہیں بینچ سے مائنس کیا گیا۔

یہ بات انہوں نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فوجی عدالتوں پر فیصلہ آنے کے بعد ہی ریاست اور حکومت کوئی فیصلہ کرے گی۔

سینئرترین ججز، نامزد چیف جسٹس خود کہہ رہے ہیں کہ یہ بینچ غیرآئینی و غیرقانونی ہے، ایسے بینچ کا فیصلہ کیسے مانا جائے گا؟

- Advertisement -

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ 14مئی کو پنجاب میں الیکشن کا فیصلہ یکطرفہ اور ضد پر مبنی تھا، پنجاب انتخابات سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں نے کہا فل بینچ بنادیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ عسکری اداروں پر حملہ کرنے والا جتھہ اگر سیاست کرنا چاہے گا اس کو تو اجازت نہیں ہوگی،9مئی کے ذمہ دار سیاست چھوڑ بھی دیں تو بھی کارروائی ضرور ہوگی۔

9مئی واقعات میں ملوث افرادکیخلاف کارروائی ہوگی سزادی جائےگی، ریاست اور حکومت کا9مئی سے متعلق واضح مؤقف ہے۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جو قانون ابھی بنا ہی نہیں ججز اس کا جائزہ کیسے لے سکتےہیں؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں