اشتہار

اعظم خان کے بیان سے ثابت ہوگیا کہ میر جعفر کون تھا؟ رانا ثناءاللہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر داخلہ راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے بیان سے ثابت ہوگیا کہ میر جعفر کون تھا؟

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی اس کھیل میں سرفہرست ہیں، اس جھتے کو کٹہرے میں لاکر سزا دینا ضروری ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ اعظم خان نے مجسٹریٹ کے روبرو اور ایف آئی اے میں بیان ریکارڈ کرایا ہے، اعظم خان نےبتایا کہ انہوں نے اپنے ضمیر کے مطابق سب کچھ ایکسپوز کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اعظم خان کے بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ ملک میں وہ کون تھا جس نے ذاتی مفاد کیلئے ملکی اداروں کے خلاف سازش کی اور ملک کے مفادات کو مجروح کرتے ہوئے معیشت کو برباد کیا۔

راناثنا اللہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کی بنیاد پرڈھونگ رچایا اور خارجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا۔ یہ ریاست کے مفاد کا معاملہ ہے یہ جرم ہوا ہے، ریاست کی مدعیت میں یہ مقدمہ عدالت میں جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ان جرائم کا حساب دیناہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنے جرم کا حساب تو دینا ہی ہو گا، ریاست کی مدعیت میں یہ مقدمہ پراسکیوشن کے لیے جائے گا، یہ مقدمہ خصوصی عدالت میں بھیجا جائے گا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ اعظم خان کا اقبالی بیان سائفرسازش کو بے نقاب کرتا ہے، سائفر چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس ہے، آفیشل سیکرٹ ڈاکیومنٹ اپنے پاس رکھنا دنیا بھرمیں جرم ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کو اپوزیشن کیخلاف استعمال کیا۔ سانحہ9 مئی بھی اسی سازش کا ایک تسلسل ہے۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اعظم خان نے اپنے بیان میں وضاحت کر دی ہے کہ وہ کہاں تھے؟ بیان کے مطابق وہ اپنے دوست کے گھر پر تھے اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے کے لیے سامنے آنے سے گریز کر رہے تھے، منظر عام پر آنا اعظم خان کا اپنا فیصلہ ہے، اعظم خان کل سے اپنے گھر پر ہی موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں