فیصل آباد : وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے پیچھے سسرالی ایجنڈا ہے، عام انتخابات وقت مقررہ پر ہی ہوں گے, پنڈی کا شیطان سپریم کورٹ کا خود ساختہ ترجمان بنا ہوا ہے، پرویزمشرف کا بیان جھوٹ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں شہباز شریف اسپورٹس کمپلیکس کے باضابطہ افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام معاشرے کو لے ڈوبتا ہے، عمران خان کی سیاست کا مقصد ہی ملک میں افراتفری اورعدم استحکام لانا ہے، عمران خان کو دھرنے میں ناکامی کے بعد لاک ڈاؤن اوراین اے120میں شکست ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ بےشرم آدمی اب نئی بات سامنے لےکر آگیا، عام انتخابات وقت مقررہ پر ہی ہوں گے، عمران خان کے پیچھے اس کے سسرالیوں اور ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے، اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود عوام نے نوازشریف کی اصولی سیاست پر مہرثبت کی،2018میں لوگ عمران خان کی انارکی اور ملک دشمنی کا خاتمہ کردینگے۔
طاہرالقادری، شیخ رشید سپریم کورٹ کے خود ساختہ ترجمان بنے ہوئےہیں،
راناثنااللہ نے مزید کہا کہ طاہرالقادری، شیخ رشید سپریم کورٹ کے خود ساختہ ترجمان بنے ہوئےہیں، سپریم کورٹ شیخ رشید کو2018تک بند کردے گی، آئینی ادارے سے متعلق غلط الفاظ استعمال نہیں کرناچاہتے.
طاہرالقادری،عمران خان، شیخ رشید جو کہتےہیں اگلے ہی روز ہوجاتا ہے، عمران خان سپریم کورٹ کاسیاسی جماعت کی طرح تعارف کراتےہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ باقرنجفی کمیشن رپورٹ کے مندرجات سامنے آچکےہیں، فل بینچ فیصلہ کریگا تو سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ پبلک کر دینگے۔
سپریم کورٹ کےفیصلےسےانصاف نہیں ملا
راناثنااللہ کہا کہ ستّرسال کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا جو اب ہورہا ہے، نیب کےاختیارات ختم کرکےریفرنس دائرکیاگیا، شریف فیملی کوبدنام کرنےکیلئے ان کی زمینوں پرنوٹس چسپاں کیےجارہےہیں.
نیب کےنوٹس شریف فیملی کوآسمان تک پہنچائیں گے۔ عدالت کے فیصلے پرہمارے بہت سےتحفظات ہیں، ہمیں سپریم کورٹ کےفیصلےسےانصاف نہیں ملا، کالعدم تنظیموں کےنمائندوں کاالیکشن میں حصہ لیناتشویشناک بات ہے۔
نواز لیگ کو پیپلزپارٹی اور آصف زرداری سے کوئی ہمدردی نہیں
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ اختلافات اب بھی موجود ہیں، نواز لیگ کو پیپلزپارٹی اور آصف زرداری سے کوئی ہمدردی نہیں لیکن پرویزمشرف کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے، پرویز مشرف ملکی سیاست میں انتشاراورافراتفری کی سازش کاحصہ ہیں، ان کے بیان کو مسترداور شدید مذمت کرتاہوں، اپوزیشن لیڈرکو تبدیل کرنا بدنیتی پرمبنی ہے۔
راناثنااللہ نے کہا کہ شہباز شریف اسپورٹس کمپلیکس کا باضابطہ افتتاح ہوگیا ہے، یہ وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصل آباد کےشہریوں کیلئے تحفہ ہے، یہاں دس کروڑ روپے کی لاگت سے عالمی معیار کا ٹریک بچھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: باقرنجفی رپورٹ سے فرقہ واریت پھیلنے کا خدشہ ہے، رانا ثناء
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان نسل آئندہ عالمی کھیلوں میں ملک کا نام روشن کرےگی۔