تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پی ٹی آئی سے مذاکرات، رانا ثنااللہ نے کیا کہا؟

فیصل آباد: وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک سال میں عمرانی فتنہ گھیراؤ کی سیاست کر رہا ہے،ان چیزوں کے باعث ملک میں سیاسی نقصان بھی ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں نماز عید الفطر کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ اہل فیصل آباد اورپورے پاکستان سمیت اہل اسلام کو عید مبارک پیش کرتا ہوں، ہم دعا گو ہیں کہ اس مبارک دن کےصدقے اللہ پاک ہماری مشکلات آسان کرے۔

انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دوہزار چودہ سے ایک فتنے کے لئے کوشش کی جارہی تھی جبکہ عمران خان قوم میں نفرت اور دراڑ ڈالنےکی کوششوں میں لگارہا، یہ اسی لئے پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے۔

راناثنااللہ نے الزام عائد کیا کہ عمران خان چاہتا تھا کہ عوام ایک دوسرے سے نفرت کریں، عمران خان کی پالیسیوں کے باعث آئی ایم ایف کامعاہدہ نہیں ہوپارہا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس بات کے امکانات تھے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھیں اور مل کر ملک کو درپیش مسائل کا حل کریں، ملک میں جاری آئینی، سیاسی اور معاشی بحران اتنے گہرے ہو چکے ہیں کہ ان کا حل کسی ایک جماعت کے پاس ممکن نہیں ہے۔ اس کے لیے سب کو ملک و قوم کی بہتری کے لیے سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -