اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

نوازشریف کی پیشی: کارکنان کوعدالت آنے سے نہیں روک سکتے، راناثناءاللہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کے وزیر قانون راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کل احتساب عدالت میں پیش ہونگے، ہم کسی کارکن کو عدالت آنے سےنہیں روک سکتے۔

یہ بات انہوں نے اےآر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، راناثناءاللہ نے کہا کہ نواز شریف اپنی لیگل ٹیم کے ساتھ احتساب عدالت میں پیش ہونگے، اس موقع پر پارٹی عہدیداران، کارکنان جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں، پارٹی نے کسی کو جانے یا نہ جانے سے متعلق ہدایت نہیں دیں۔

راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کوئی کارکن خود عدالت آتاہے تو ہم روک نہیں سکتے۔ وزیرقانون پنجاب نے اپنی گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ ہے ملک میں افراتفری پھیلانا، اب وہ الیکشن کے حوالے سے نئی بات لے کرسامنے آگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سال دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات قریب ہیں، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے عمران خان کی سیاست کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیں گے۔

جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل

علاوہ ازیں نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے حوالے سے خصوصی سیکیورٹی پلان مکمل کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ایک ہزار کے قریب پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔

جوڈیشل کمپلیکس میں عام اورغیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا، عمارت کے ارد گرد اور چھت پر نشانہ باز اہلکار تعینات ہونگے، سیکیورٹی پلان کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کےقریب ناکہ اورجامع تلاشی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں