جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

نواز شریف طیب اردگان کے پائے کے لیڈر ہیں، رانا ثناء اللہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے لیے سیکیورٹی خدشات کے باوجود نواز شریف عوام کے حقِ حاکمیت کے لیے باہر نکلے ہیں۔

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ، ایوب گادھی، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کے ہمراہ اسٹیج کا دورہ کیا جہاں آئی جی پنجاب اور سی سی پی او نے صوبائی وزیر قانون کو سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ نواز شریف کے لیےسیکیورٹی خدشات موجود ہیں اس لیے سیکیورٹی کے انتظامات پر پوری توجہ دے رکھی ہے تاکہ کسی ناخوشگورا واقعے بچا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر ہے کہ سابق وزیراعظم نواشریف اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر گامزن ہیں بلکہ اصل بات یہ ہے کہ ٹکراؤ اداروں کے ساتھ نہیں مگر ان میں بیٹھے چند گماشتوں سے ہے۔

صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بھٹوکی پھانسی کی طرح سپریم کورٹ کے نااہلی کے فیصلے کو بھی قوم نے قبول نہیں کیا ہے اور عوام اپنے محبوب قائد کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول کو فون کرنےکی ضرورت نہیں بلکہ اگر وہ واقعی لیڈر ہیں تو عوام کے پاس جانے کی ضرورت تھی۔

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ترک صدر طیب اردگان کی طرح بڑا لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہور سے جنوبی پنجاب کی جانب لانگ مارچ کا اعلان نواز شریف خود کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں