اشتہار

’بارود سے بھری گاڑی اسلام آباد میں ’’ہائی ویلیو ٹارگٹ‘‘ کو نشانہ بنانا چاہتی تھی‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بارود سے بھری گاڑی آج صبح راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوئی تھی جو ہائی ویلیو ٹارگٹ کو نشانہ بنانا چاہتی تھی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آج صبح اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 5 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خودکش دھماکے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج صبح بارود سے بھری گاڑی راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوئی تھی جس میں ایک مرد اور ایک خاتون دہشتگرد سوار تھے۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بارود سے بھری یہ گاڑی آئی جے پرنسپل روڈ راولپنڈی سے وفاقی دارالحکومت میں داخل ہوئی۔ یہ اسلام آباد میں ‘ہائی ویلیو ٹارگٹ’ کو نشانہ بناناچاہتی تھی۔ لیگل اسکواڈ نے دوران گشت مشکوک سمجھتے اس گاڑی کو روکا۔ جس کے بعد خودکش دھماکا کیا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی فرض شناسی سے اسلام آباد بڑے حادثے سے محفوظ رہا۔ اس فرض شناسی پر وفاقی پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ خودکش دھماکے میں شہید پولیس اہلکار عدیل حسین ہو شہدا پیکیج دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خود کش دھماکا، پولیس اہلکار شہید

رانا ثنا اللہ نے شہید کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں