وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ حکومت چل رہی ہے اور جب تک اتحادی چاہتے ہیں یہ حکومت چلتی رہےگی، الیکشن کرانے کا فیصلہ ہمارا اپنا ہوگا کہ کب کرانے ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگر ہم انتخابات کی طرف جاتے تو ملک ڈیفالٹ کرجاتا، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ملک کو تباہی سے بچانا ضروری ہے، بڑی تباہی سے بچنے کیلئےکچھ مشکل دن گزاریں گے، مہنگائی میں اضافہ ہوا لیکن ہم اس جن کو بوتل میں بندکریں گے، ۔
راناثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ساڑھے تین سال صرف انتقام لیا اور کوئی کام نہیں کیا، یہ لوگ روز بہانہ بناکر سیاسی مخالفین کو نشانہ بناتے تھے، بتایا جائے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر دستخط کس کے ہیں، یہ لوگ عوام کو گمراہ کرنےکی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے انہیں رات 12 بجے تک جلسے کا وقت دیا تھا، پی ٹی آئی نے پونا گھنٹہ پہلےجلسہ ختم کردیا، یہ کہتے ہیں پارلیمنٹ میں بیٹھی شخصیات اور تمام سیاسی جماعتیں چور ہیں اور دوسری جانب جنہیں پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا اب اسی سب سے بڑے ڈاکو کو وزیراعلیٰ بنانے کےلیے کون زور لگارہا ہے۔
راناثنااللہ نے کہا کہ عمران خان صاحب پہلے خود اپنے بیان کا جواب دیں پھر دوسری بات کریں، انہیں ہر عدالت سے ناکامی ہورہی ہے اور ان کی لوٹ مار سامنے آرہی ہے جس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2013 میں لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کے دوبڑے مسائل تھے، 2013 میں نوازشریف نے ان دونوں مسائل سے باہر نکالا، جب گیس 5 ڈالر میں میسر تھی تو انہوں نے خریداری نہیں کی، اب گیس کی کمی کی وجہ سے کارخانے نہیں چل رہے، اس لیے لوڈشیڈنگ ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ میں حکومت چلنے نہیں دوں گا، میں کہتا ہوں کہ حکومت چل رہی ہے اور جب تک اتحادی چاہتے ہیں یہ حکومت چلتی رہےگی،
راناثناالل نے کہا کہ الیکشن کرانے کا فیصلہ ہمارا ہوگا کہ کب کرانے ہیں، پہلے تو یہ اسلام آباد پہنچ گئے تھے اب کی بار نہیں آسکیں گے، اس بار آنسوگیس ایکساپر نہیں ہوگی۔