جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

تنقید کرنے پر رانا ثنا اللہ نے بلاول بھٹو کو مشورہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے انہیں بدتہذیبی سے گریز کا مشورہ دے دیا۔

پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی الیکشن لڑ رہی ہے تو ہمارے مخالف بیانیہ بنانا ہوگا، ہمارا مخالف ہماری تعریف کر کے تو ووٹرز کو متاثر نہیں کر سکتا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بلاول بھائیوں کی طرح ہے ہم نے اکٹھے کام کیا ہے، ان سے گزارش ہے بدتہذیبی سے گریز کریں، بوہ ایک بڑی پارٹی کے چیئرمین ہیں اور انہیں لمبے عرصے سیاست کرنی ہے لہٰذا میں سمجھتا ہوں ان کا لہجہ اور گفتگو بھی اسی معیار کی ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

(ن) لیگی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو سے گزارش ہے سیاست میں گندگی کے جس کلچر کا مقابلہ کیا ہے وہ دوبارہ نہیں کرنا چاہتے، ہم انہیں ان کی زبان میں جواب نہیں دینا چاہتے، ہماری پالیسی ہے تلخیاں کم کریں گے بڑھائیں گے نہیں، ملک کو بحران سے نکالنا ہے تو سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے، سیاسی جماعتوں کو سیاست میں تلخیاں کم کرنا ہوں گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ (ن) لیگ الیکشن میں جنوبی پنجاب سے کامیابی حاصل کرے گی، پی ڈی ایم دور حکومت میں اپوزیشن میں بیٹھنے والوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہماری طاقت بنیں گے، امید کرتا ہوں ان دوستوں کی وجہ سے ہمیں ان حلقوں میں کامیابی ملے گی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں (ن) لیگ پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں اکثریت سے حکومت بنائے گی، جنوبی پنجاب میں اپنی انتخابی مہم کو کامیاب بنانے کیلیے رابطے کر رہے ہیں، اس بار یہاں سے 40 سے زائد نشستیں جیتیں گے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں (ن) لیگ نے 1998 اور 2013 میں ملک کو مشکل سے نکالا، اب مہنگائی رک رہی ہے اور نہ ہی ڈالر جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات ہیں، اب پاکستان کو 2017 کے ٹریک پر لانے کیلیے کمٹڈ ہیں، ہم نے پہلے بھی کر کے دکھا اور آئندہ بھی کر کے دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ روشن امکانات ہیں کہ ملک میں جمہوریت پہلے سے زیادہ اچھی چلے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں