پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

‘کیا چوہدری شجاعت نے آصف زراری سے پیسے لیے؟’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پیسوں کا الزام لگایا بتائیں کیا چوہدری شجاعت نے آصف زراری سے پیسے لیے؟

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کا سپریم کورٹ کے حکم پرالیکشن ہوا، کل ایک ووٹ پر یہ دعویٰ نہیں کیا گیا کہ فلاں کوپیسےدیے گئے یا روکا گیا۔

رانا ثنا اللہ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص مسلسل قوم کو گمراہ کرر ہا ہے، وہ شخص مسلسل جھوٹ پر جھوٹ بولے جارہا ہے،ایک ٹولہ جھوٹ کابیانیہ کھڑاکرتاہے، قوم کو جھوٹ سے گمراہی کی طرف لے جانا چاہتا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تمام قیادت نے کل سے جھوٹ بولنا شروع کیا، 25کروڑاور40کروڑکی پیشکش کےدعوے کیے گئے، دعوےکیےگئےکہ فلاں کوفلاں جگہ لےگئےہیں، کبھی پیسوں کا کہا گیا اور کبھی کہا گیا کہ بندے غائب ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ٹولے کی کسی بات پریقین نہیں کرناچاہیے، یہ پوری قوم کو تقسیم کرنے کے ایجنڈے پر ہے، یہ پوری قوم کوگمراہ کرنے کے ایجنڈےپرگامزن ہیں، قوم جتنی جلدان کاقلع قمع کرنے کا ذہن بنالے گی اتنا اچھا ہوگا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کل انہوں نے سپریم کورٹ رجسٹری میں ہنگامہ کیا دیواریں پھلانگیں ، یہ لوگ سپریم کورٹ رجسٹری کےدفاترمیں گھس گئے، غنڈہ عناصر جنہوں سپریم کورٹ کے دروازے توڑے گئے ان کے خلاف ایکشن لیاجاتا، ان کی درخواست کو وصول کرنے کےلیے ڈپٹی رجسٹرار نے آفس کھول لی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہرکوئی سوال کررہاہے کہ فتنےاورفسادکوکیوں برداشت کیاجارہاہے، درخواست ابھی تیار ہی بھی نہیں ہوئی تھی لیکن ڈپٹی رجسٹرار انتظار میں بیٹھے تھے ، ا س فتنے کو کیوں فروغ دیا جارہا ہے قوم مشکوک نظروں سے دیکھتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالت کا احترام بڑا ضروری ہے اور ہم چاہتے ہیں عدالتوں کا احترام ہو، جب کوئی فیصلہ ہوتا ہے تو یہ شخص عدالت اور اداروں کو گالیاں دیتا ہے، یہ شخص جیت کر بھی الیکشن کمیشن کو گالیاں دیتا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کا کیس ابھی تک زیر التوا ہے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری کیاجائے، فارن فنڈنگ پی ٹی آئی کے خلاف ثابت ہوچکی ہے۔

وزیر داخلہ نے استدعا کی سیاسی کیسز جس میں مسلم لیگ ن پارٹی ہے فل بنچ سنے، سیاسی کیسز میں ایسے ججز نہ ہوں جنہوں نے نواز شریف کو سزا دی، چیف جسٹس ہمارے لیے جوڈیشل قوانین اور روایات کے تحت معاملات آگے بڑھائیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے زرداری پر تنقید کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آصف زرداری کے خلاف توہین آمیز باتیں کی ہیں، انہوں نے کہا آصف زرداری پیسے لیکر آگیا ہے، آپ بتائیں کیا چوہدری شجاعت نے آصف زراری سے پیسے لیے؟ یہ لوگ جتنے ووٹ لیکر گئے اتنے ہی ووٹ ان کوملے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ تین دن خرید و فروخت کا پروپیگنڈا کیوں کیا گیا ، بتائیں کہاں پیسہ چلا ہے کس نے پیسہ لیا ہے؟ پی ٹی آئی نے پیسوں کا الزام لگایا بتائیں کسی ایک ممبر پر ثابت کیا؟ ، بتائیں کس نے 40 کروڑ روپے لیے؟ کیا چوہدری شجاعت نے لیے؟

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جس ججمنٹ کی بنیاد پر ہمارے 25ووٹ مائنس ہوئے، اسی پر 10 ووٹ مائنس ہوئے، پوری قوم کواپنی نوجوان نسل پرتوجہ دینی چاہیے۔

انھوں نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ بےبنیادپروپیگنڈا کررہےہیں، فتنہ اس ملک اورقوم کےلیےنقصان دہ ہے، رات کواس نےکال دی، تمام صوبوں میں ہدایت کردی ہے کوئی قانون ہاتھ میں لے تو سختی سےنمٹا جائے اور جو لوگ شرپسندی میں ملوث ہونگے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 63 اے کیس کے فیصلے پر کمنٹ کرنا میراحق ہے، اس فیصلےکی وجہ سے 25 لوگ نااہل ہوئے اور اس فیصلےکی وجہ سے حمزہ شہبازکودوبارہ الیکشن میں جاناپڑا، اب وہی فیصلہ ان پر لاگو ہو تو فیصلے کی ان کےلیے الگ سے تشریح تو ہیں ہوسکتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں