جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

رانا ثنا اللہ شہدا کی یادگاروں کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ فیصل آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں شہدا کی یادگاروں کے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے تقریب سے خطاب میں پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریاست کے خلاف سرکشی کی ہے، انہوں نے شہدا کی یادگاروں کو توڑا، دفاعی تنصیبات پر حملہ کیا اور لوٹ مار کی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جنہوں نے ریاست کے خلاف سرکشی کی انہیں معاف نہیں کیا جائے گا، جو بغاوت اور سرکشی کریں انہیں سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں، جو گھناؤ نے عمل میں شامل ہیں وہ ناک سے لکیریں نکال لیں لیکن معافی نہیں ملے گی۔

- Advertisement -

متعلقہ: ابرار الحق آبدیدہ ہوگئے، سیاست چھوڑنے کا اعلان

عام انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ الیکشن ہوگا اور پاکستان کے عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، ووٹ کی طاقت سے فتنے کو ملکی سیاست سے مائنس کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں کسی افسر کی تعیناتی پیسوں کی وجہ سے نہیں ہوئی، حکومت میں آ کر ایک سال میں فیصل آباد کا بائی پاس بنایا، انہوں نے جو بھی بات کی اس کو پورا نہیں کیا، کرپشن ختم کرنے کے دعویداروں نے خود کرپشن کی۔

رانا ثنا اللہ شہدا کی یادگاروں کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں