تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

لانگ مارچ کی اجازت نہیں ملے گی، وفاقی وزیر داخلہ نے اعلان کردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو لانگ مارچ کی اجازت نہ دینےکا فیصلہ کیا ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر سے قوم کے مطابق نمٹنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ جمہوری احتجاج ، اظہار رائے ، پرامن احتجاج ہر کسی کاحق ہے، پہلے بھی یہ پرامن احتجاج کانام لیکر آئے پھر سب کے سامنے ہے،خونی احتجاج، فتنہ،انار کی کی بات نہ کرتے تو ہم انکےراستے میں نہ آتے۔

انہوں نے کہا کہ جو جتھہ وفاق پر حملہ آور ہونے آرہاہو انہیں اجازت نہیں دی جاسکتی، یہ قومی مسئلہ اور ملک کی بقا کا مسئلہ ہے ، یہ گمراہ اور تقسیم کرنا چاہتے ہیں، اس فتنے کو اسی مرحلے پرروک دیاج ائیگا تو یہ بڑی خدمت ہوگی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ویسے تو بہادر بنے پھرتے ہیں اب یہ سارے پشاور میں اکٹھے ہیں، کےپی حکومت کے وسائل استعمال کرکے یہ وفاق پر حملہ آور ہونےآرہے ہیں، کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کو لانگ مارچ سے روکا جائے گا، کسی صورت فتنہ ،فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چوبیس گھنٹوں کے دوران ‘ لال حویلی’ پر دوسرا چھاپا، 6 کارکنان گرفتار

راناثنااللہ نے الزام عائد کیا کہ کہا گیا کہ لانگ مارچ سے حکومت کو زبردستی باہر پھینک دینگے، یہ ٹولہ پچھلے ایک ماہ سے لانگ مارچ کیلئے ملک میں گھومتا رہاہے، یہ لانگ مارچ قوم کو تقسیم اور انتشار کو فروغ دینے کیلئےکیاجارہاہے۔

اپنی پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ نے شہید اہلکار کے اہلخانہ کیلئے پیکیج دینے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ شہید کمال کے اہلخانہ کی کفالت اور بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری حکومت لے گی۔

Comments