تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ایک اور موقع نہیں دیا جا سکتا، رانا ثنا اللہ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے آج اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وہ منصب پر نہیں رہیں گے، میری رائے کے مطابق انہیں ایک اور موقع نہیں دیا جا سکتا۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آرٹیکل 130 (7) کے تحت گورنر اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں، اجلاس میں وزیر اعلیٰ نہیں آتے تو ان کو ہٹایا جا سکتا ہے جبکہ گورنر آئین کے مطابق کارروائی کریں گے۔

رانا ثنا اللہ نے بتایا: ’وزیر اعلیٰ نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو گورنر انہیں ڈی نوٹیفائی کر سکتے ہیں۔ گورنر ان کو ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کریں گے جس میں کہا جائے گا کہ وزیر اعلیٰ پر ہاؤس کا اعتماد نہیں رہا۔ اس صورتِ حال میں اگر وزیر اعظم کارروائی کرنا چاہیں تو وہ بھی کر سکتے ہیں۔‘

’ڈی نوٹیفائی کے لیے گورنر بلیغ الرحمٰن پر منحصر ہے کہ وہ رات 12 بجے تک انتظار کرتے ہیں یا نہیں، میری معلومات کے مطابق ایسا آئین میں نہیں ہے کہ دوسرا موقع دیں۔‘

انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کو سیل کرنے کے بیان کی وضاحت دی کہ میں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کو سیل کرنے کی بات نہیں کی ہے، میں نے کہا تھا کہ اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو پرویز الٰہی وزارت اعلیٰ کا حق کھو دیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کے حق سے مزاحمت کی گئی تو صوبے میں گورنر راج لگ سکتا ہے، گورنر کے پاس اس کا آپشن بھی موجود ہے۔

Comments

- Advertisement -