اشتہار

اسلام آباد میں کل بلدیاتی الیکشن کروانے کا عدالتی حکم قابلِ عمل نہیں، رانا ثنا اللہ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے دارالحکومت میں کل بلدیاتی الیکشن کروانے کے حکم پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل الیکشن کروانے کا عدالتی حکم سر آنکھوں پر لیکن یہ قابلِ عمل نہیں کیوں کہ ایک ہزار پولنگ اسٹیشن کے انتظامات فوری نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پہلے سے ہی تھریٹ الرٹ ہے، کچھ دنوں قبل دہشت گردی کا واقعہ پیش آ چکا ہے، الیکشن پر ہزاروں لوگ اکٹھے ہوتے ہیں اور ایسے میں دہشت گرد فائدہ اٹھاتے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن مناسب وقت کا شیڈول جاری کرے گا تو انتظامات ہوں گے، دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 4 سے 5 ماہ لگیں گے۔

عام انتخابات سے متعلق رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ جنرل الیکشن کے لیے تو 8 سے 10 ماہ چاہیے وہ اکتوبر میں ہوں گے۔

وزیر داخلہ کے بیان پر پی ٹی آئی کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے بیان پر فوری ردعمل دیا۔

انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ رانا ثنا اللہ جہاں بھی  الیکشن کراتے  ہیں بُری طرح ہارتے ہیں اور ان کی شکل دکھانے کے قابل نہیں رہتی۔

فواد چوہدری نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن) کے ماتحت ادارے کی طرح کام کر رہا ہے، وزیر داخلہ الیکشن کے لیے سکیورٹی نہیں دے سکتے تو استعفیٰ دیں، عدالتوں کا وقت ختم ہو چکا اور اگر ابھی عدالتیں کھلیں تو عجیب بات ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں