تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

”رانا ثنا اللہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں“

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت فروخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فروخ حبیب نے کہا کہ پاکستانی عوام امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر چکی ہے، ان میں انتقام کی آگ لگی ہوئی ہے، جوڈیشل کمیشن بنے گا شیریں مزاری کی گرفتار کی انکوائری رپورٹ جمع کرے گا۔

فروخ حبیب نے کہا کہ عمران خان کی ہوا کو بھی یہ نہیں چھو سکتے، آزادی مارچ اسلام آباد آ رہا ہے، رانا ثنا اللہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، عمران خان آج 22 کروڑ عوام کو لیڈ کر رہے ہیں، یہ فیصل آباد کی کوئی کالونی نہیں جہاں رانا ثنا کسی کو قتل کر دے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پورے پاکستان میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، ہمارے دور میں کسی ایک احتجاج سے کوئی گرفتاری نہیں کی گئی۔

فروخ حبیب نے کہا کہ ہم ان سے الیکشن کی تاریخ بھی لیں گے، جعلی وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز جعلی حکم  نامے بانٹ رہا ہے، سب کو تنبیہ ہے کہ پنجاب حکومت غیر قانونی ہے، احکامات ماننے سے انکار کریں۔

Comments

- Advertisement -