جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

‘افسوسناک واقعے کو سیاسی مقاصد کیلئےاستعمال کرنے کی کوشش کی گئی’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے عمران خان پر قاتلانہ حملے پر پنجاب حکومت سے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی درخواست کی ہے۔افسوسناک واقعے کو سیاسی مقاصد کیلئےاستعمال کرنےکی کوشش کی گئی، لوگوں کوانتشارپراکسایاجارہاہے،

وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارے اس ملک کےدفاع کے ضامن ہیں، ادارے نےآپ کی نیپیاں تبدیل کرنےسےانکارکردیا، جس کے بعد آپ نے مہم جوئی شروع کی، آپ کی اداروں کے خلاف مہم جوئی ملک دشمن عناصر کو بہت پسند آرہی ہوگی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  شوبز شخصیات کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت

راناثنااللہ نے سوال کیا کہ واقعےمیں سیکیورٹی کی اگرکوئی کوتاہی ہےتو ذمہ داری کس کی ہے؟ پنجاب میں آپ کی حکومت اورآپ کا وزیراعلیٰ ہے، گجرات کےتھانے میں ہمارے کہنے پرلوگ نہیں لگائےگئے، پوچھنا چاہتا ہوں کہ شیریں مزاری نے کس بنیاد پروزیراعظم اور دیگرپرالزامات لگائے؟۔

پریس کانفرنس میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کا آپس میں رابطہ ہوناچاہیے، سیاسی معاملات کا مل بیٹھ کرہی حل نکالاجاتاہے، مگر عمران خان کہتا ہےکہ ہم سےرابطہ کرنےسےبہترہے مرجاؤں، عمران خان کا یہ بیانیہ اس ملک وقوم کی تباہی کاپیش خیمہ ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری دوسروں کےگھروں پرحملے کرائیں گےتوخود بھی محفوظ نہیں رہیں گے، عوام کو حملوں پر اکسانےوالےفواد چوہدری کااپناگھرآسمان پرنہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں