تازہ ترین

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

شوبز شخصیات کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت

پاکستانی شوبز شخصیات نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

سینئر اداکار عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا کہ قاتلانہ حملے کا سن کر صدمہ پہنچا، اللہ عمران خان و دیگر کی حفاظت فرمائے، تمام زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

اداکار عثمان خالد بٹ نے ٹوئٹ کیا: ’میری دعائیں عمران خان، فیصل جاوید اور پوری پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ یہ بہت بُرا ہوا۔ ملک انارکی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔‘

وینا ملک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: ’خان کے لوگوں نے خان کو گھیر کر خان کی جان بچائی۔ یہ گولیاں خان پر نہیں 22 کروڑ عوام کے دل پر چلی ہیں۔‘

یوٹیوبر ارسلان نصیر نے لکھا: ’عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا۔ سنا ہے وہ محفوظ ہیں لیکن زخمی بھی ہیں۔ اللہ ان کی، ساتھیوں اور احتجاج کرنے والوں کی حفاظت کرے۔‘

اداکار عمران اشرف نے لکھا کہ عمران خان پر حملے کا سن کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -