اشتہار

‘اگر اسمبلیاں توڑنی ہیں تو چھ دن کا انتظار کیوں؟’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ باجوہ صاحب وہ ہیں جن کو یہ لائف ٹائم آرمی چیف لگاناچاہتےتھے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کے اعلان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگراسمبلیاں توڑنی تھیں تو چھ دن کا انتظار کیوں کررہےہیں؟

راناثنااللہ نے کہا کہ پنجاب میں پرویزالٰہی کرپشن کررہے ہیں چار دن مزید کرلیں گے، مجھے تو اب بھی شک ہے یہ 23 تاریخ کو کوئی داؤ لگا کر بیٹھے رہیں گے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان کی نفی کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پرویزالٰہی جھوٹ بول رہےہیں ،ان کوباجوہ صاحب نہیں واپڈا ہاؤس سےفون آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کا اعلان

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اس ملک کو ڈیفالٹ کرنے کی مہم چلا رہے ہیں، انہوں نے جو تین ماہ میں کیا چیزیں سامنے آئیں گی تو لوگ لعنت بھیجیں گے۔

عمران خان کی صحت پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اتنے زخموں کے بعد کیا انسان چل سکتا ہے؟ اتنا فریب؟۔

واضح رہے کہ آج لبرٹی چوک میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 23 دسمبرکو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم الیکشن کے ذریعے انتخابات میں تاخیر کرسکتی ہے لیکن میں نے اپنے وکیلوں سے مشاورت کرلی ہے اگر الیکشن میں تاخیر ہوئی تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں