پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

خیبرپختونخواہ 2018 میں عمران خان کےہاتھ میں نہیں رہےگا‘ رانا تنویرحسین

اشتہار

حیرت انگیز

شیخوپورہ : وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویرحسین کا کہنا ہے کہ 2013 میں عمران خان کو خیبرپختونخواہ کی حکومت خیرات میں دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویرحسین نے فیروزوالا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں خیبرپختونخواہ عمران خان کے ہاتھ نہیں رہے گا۔

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے کا اصل چہرہ عوام نے دیکھ لیا ہے، احتساب کا نعرہ لگانے والوں نے خیبرپختونخواہ میں ادارہ ہی بند کردیا۔

وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے نقش قدم پرچلتے تو صوبےکی حالت بدل چکی ہوتی، عمران خان پشاورمیں میٹرو منصوبہ لا کرنقل کررہے ہیں۔

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں کارکردگی پر کامیابی حاصل کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی قیادت کے منہ سے کرپشن کےخلاف آوازبڑا جھوٹ ہے۔


روک سکو تو روک لو،ہماری حکومت ہی آئے گی، عمران خان


یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ مجرموں نے ملک پر قبضہ کرلیا، پاکستان تبدیلی کے لیے جاگ چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا روک سکو تو روک لو، ہماری حکومت آئے گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں