تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

رنبیر کپور نے کیا خوب نقلیں اتاریں، دلچسپ ویڈیو دیکھیں

بولی وڈ اداکار رنبیر کپور نوجوانوں کے پسندیدہ اداکار تو ہیں ہی لیکن وہ میمز ایکسپرٹ بھی بن گئے ان کی معروف اداکاروں کی نقلیں اتارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

نوجوان دلوں کی دھڑکن بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور بہترین اداکار تو ہیں ہی اور کیوں نہ ہوں کہ یہ فن انہیں ورثے میں ملا ہے۔ پردادا سے لے کر باپ تک سب اپنے اپنے دور کے نامور اداکار رہے ہیں لیکن رنبیر میمز ایکسپرٹ بھی ہوگئے ہیں اور لوگوں کی بہت اچھے انداز میں نقتلیں اتار لیتے ہیں یہ اس وقت پتہ چلا جب انہوں نے معروف اداکاروں کی نقلیں اتارنے پر مبنی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

رنبیر کپور کی یہ ساری کاوشیں اپنی نئی آنے والی فلم ’’تو جھوٹی میں مکار‘‘ کی پروموشن کے لیے ہے جو عنقریب سینماؤں کی زینت بننے والی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو کی شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں رنبیر کپور نے ہالی وڈ اداکار رامی ملک کی ’ہیکرمین‘ سے لے کر نامور اداکار ناناپاٹیکر کی فلم ’ ویلکم ‘ کے مقبول عام ڈائیلاگ ’ کنٹرول ادے کنٹرول‘ پر بھی میم بناڈالی۔

صرف اتنا ہی نہیں اس مذاق میں انہوں نے اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ اور خود کو بھی نہیں بخشا۔ عالیہ کی فلم ’’رازی‘‘ کے مشہور ڈائیلاگ ’’مجھے گھر جانا ہے‘‘ کے عالیہ کی طرح روتے ہوئے سین کو اسی انداز میں کاپی کیا اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی مشہور فلموں کے سینز کی بھی نقل اتاری۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by JioSaavn (@jiosaavn)

اداکار کی یہ مزاحیہ ویڈیو بہت پسند کی جارہی ہے اور انٹرنیٹ کے صارفین اس پر دل چسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -