بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رنبیر کپور نے اپنے یہاں جَلد دوسرے ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خوشخبری سنادی۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ میری گردن پر پہلے ہی سے میری بیٹی راہا کا نام لکھا ہوا ہے، اب میں ایک اور ٹیٹو گدوانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
رنبیر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ ٹیٹو کیا ہو گا، شاید میرے دوسرے بچے کا ہی نام ہو گا۔ راہا کے بعد میں نے کوئی نیا ٹیٹو نہیں بنوایا ہے مگر امید ہے کہ جَلد نیا ٹیٹو بنوانا پڑے گا۔
رنبیر کے اس بیان نے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی، بھارتی میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ آیا رنبیر اور عالیہ اپنے دوسرے بچے سے متعلق منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔
واضح رہے گزشتہ دنوں رنبیر نے انکشاف کیا تھا کہ عالیہ بھٹ ان کی پہلی بیوی نہیں، اس انکشاف کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔
رنبیر نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا تھا جس کی وضاحت کیلئے انہوں نے اپنی ’پہلی اہلیہ‘ اور اس کی شادی سے متعلق ایک مضحکہ خیز کہانی کو بھی شیئر کیا۔
رنبیر کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ میری پہلی بیوی نہیں کیوں کہ میں اپنی پہلی بیوی ایک ایسی پراسرار مداح کو سمجھتا ہوں جس سے میں آج تک نہیں ملا۔
رنبیر نے اس پراسرار مداح سے متعلق بتایا کہ ’اس لڑکی کو پاگل تو نہیں کہوں گاکیونکہ پاگل منفی طور پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن مجھے یاد ہے کیرئیر کے ابتدائی سالوں میں ایک لڑکی جس سے میں کبھی نہیں ملا میرے گھر کے دروازے تک پہنچ گئی تھی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ اس بنگلے میں، میں اپنے والدین کے ساتھ رہائش پذیر تھا، ایک مرتبہ مجھے وہاں کے چوکیدار نے بتایا کہ ایک لڑکی پنڈت کے ساتھ آئی تھی اور اس نے میرے دروازے پر شادی کی تھی، اس روز میرے گیٹ پر ٹیکا اور کچھ پھول بھی پڑے تھے، اتفاق سے اس دن میں گھر پر موجود نہیں تھا۔
عالیہ بھٹ کی 32 ویں سالگرہ پر رنبیر کپور نے وارننگ جاری کردی
رنبیر کا کہنا تھا کہ میں ابھی تک اپنی پہلی بیوی سے نہیں ملا لیکن میں اس سے ملاقات کا منتظر ہوں۔
واضح رہے کہ یہ جوڑی اپریل 2022ء میں شادی کے بندھن میں بندھی تھی اور اسی سال ان کی بیٹی راہا پیدا ہوئی تھی۔