تازہ ترین

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...

فلم ’آدی پروش‘ کی ریلیز سے قبل رنبیر کپور اور رام چرن کا بڑا اعلان

ممبئی: فلم ’آدی پروش‘ کی ریلیز سے قبل بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور ساؤتھ انڈین اسٹار رام چرن نے بڑا اعلان کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

فلم ’آدی پروش‘ 16 جون کو سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی جس کا نہ صرف فلم بینوں بلکہ فلم نگری کی معروف شخصیات کو بھی بے صبری سے انتظار ہے۔

اس میں کریتی سینن ساؤتھ انڈین اسٹار پربھاس کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی جبکہ سیف علی خان، سنی سنگھ اور دیودتا ناگے بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

ہندی، تیلگو، تمل، کنڑ اور ملیالم زبان میں ریلیز کی جانے والی ’آدی پروش‘ کیلیے ملک بھر میں 6 ہزار سے زائد اسکرینوں کا اہتمام ہے۔

فلم کو کامیاب بنانے کیلیے بالی وڈ اسٹار رنبیر کپور اور ساؤتھ انڈین اداکار رام چرن میدان میں آگئے۔

رنبیر کپور نے فلم کی 10 ہزار ٹکٹیں خریدنے کا اعلان کر دیا جو پسماندہ بچوں اور شائقین میں تقسیم کی جائیں گی۔ اس متعلق اداکار کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

رام چرن سے متعلق بھی ایسی ہی اطلاعات ہیں کہ وہ 10 ہزار ٹکٹیں خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ٹکٹوں کو سرکاری اسکول کے طلبہ اور یتیم خانوں میں موجود بچوں کو دی جائیں گی تاکہ وہ سنیما گھر جا کر فلم سے لطف اندوز ہوں۔

Comments

- Advertisement -