ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی موبائل فون اسکرین پر سیٹ کیے گئے وال پیپر کی تصویر منظرِ عام پر آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور نے حال ہی میں میوزک کمپنی ٹی سیریز کے دفتر کا دورہ کیا اور واپسی پر تصاویر بنوائیں۔
اداکار نے اس موقع پر سیاہ ٹوپی، چشمہ، سفید ٹی شرٹ اور نیلی جینز پہن رکھی تھی جبکہ ہاتھ میں اسمارٹ فون تھا۔
- Advertisement -
میڈیا کی نظر رنبیر کپور کے فون کی اسکرین پر پڑ گئی۔ انہوں نے وال پیپر پر والد رشی کپور کی تصویر رکھی ہے۔
View this post on Instagram
رشی کپور کا شمار بالی وڈ کے نامور اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔ وہ 30 اپریل 2020 کو کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے۔