ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رندیپ ہدا نے اپنی گرل فرینڈ لِن لیشرم کے ساتھ تصاویر شیئر کر کے رشتے کی تصدیق کر دی۔
سوشل میڈیا پر اکثر رندیپ ہدا اور لِن لیشرم کی ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے حوالے سے افواہیں گردش کرتی تھیں۔ دونوں نے دیوالی کے موقع پر مداحوں کو سرپرائز دیا۔
رندیپ ہدا نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل سے لِن لیشرم کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جن میں اداکار کے والدین بھی موجود ہیں۔
- Advertisement -
ایک تصویر میں رندیپ اور لِن ہاتھوں میں دیے پکڑے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
مداح بالی وڈ کی نئی جوڑی کو اس پر مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ ایک نے تصاویر پر لکھا: ’میری دعا ہے آپ ایسی طرح خوشی سے زندگی گزاریں۔‘
رندیپ ہدا کسی تعارف کے محتاج نہیں تاہم لِن لیشرم ایک ماڈل اور سُنار ہیں۔ انہوں نے کچھ فلموں میں کام کیا جن میں سے ایک ’اوم شانتی اوم‘ ہے۔