پیر, جون 24, 2024
اشتہار

رینجرزکی کارروائی، لیاری گینگ اورایم کیوایم لندن کے دو کارندے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں قیام امن کے لئے رینجرز کی کارروائیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ لیاری سے عزیر بلوچ گروپ کا کارندہ پکڑا گیا۔ ایم کیوایم لندن کے بھی دو کارندے رینجرز کی گرفت میں آگئے۔ رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے دس ملزمان کو حراست میں لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے کامیاب کارروائی کرکے گینگ وارعزیربلوچ گروپ کا کارندہ شاہد حسین عرف درندہ کو پکڑ لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم بیس سے زائد ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہے، پریڈی کے علاقےسے گرفتار زاہد علی عرف کوڈو ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث رہا ہے۔

- Advertisement -

اورنگی ٹاؤن سے گرفتار ایم کیو ایم لندن کا کارندے محمد ماجد عرف دانش گرفتار کرلیا گیا، ملزم ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث ہے۔ اورنگی ٹاؤن سے بھتہ خور افضال انصاری عرف فیضی گرفتار کیا گیا۔

افضال انصاری بھتہ خوری کی متعددوارداتوں میں مطلوب ہے، جبکہ سعودآباد سےڈکیت عبدالعزیز کو گرفتار کیا گیا ہے، ترجمان رینجرز کے مطابق ڈکیت عبدالعزیز ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

اس کے علاوہ رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے دس ملزمان کو گرفتار کیا، اکثر ملزمان کاتعلق مذہبی، سیاسی جماعتوں کےعسکری ونگ سے ہے۔ ملزمان سے اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں