اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

رینجرز کی کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کیا۔

رینجرز نے پولیس کے ہمراہ پہلی مشترکا کارروائی کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کی جہاں سے شیر احمد نامی ملزم کو ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

بعد ازاں رینجرز نے سائٹ سپر ہائی وے اور میمن گوٹھ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا جن کی شناخت محمد ریاض، معین احمد عرف گلو، یاسین، حسیب اور طیب کے ناموں سے ہوئی۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

رینجرز اعلامیے میں بتایا گیاہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ رینجرز نے 13 اگست کو شہر کے مختلف علاقوں کارروائی کرتے ہوئے 22 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں