منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

کراچی میں رینجرز پرچوتھا کریکرحملہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کےصنعتی علاقے کورنگی میں رینجرزکی چوکی پردہشت گردوں نے کریکرحملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حالیہ دنوں رینجرزکی چوکی پریہ چوتھا حملہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز پیر سہہ پہر کے وقت کورنگی کے علاقے ڈبل روڈ پرموٹرسائیکل سوارملزمان رینجرز کی چوکی پر کریکر پھین کرفرارہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق موٹرسائیکل پرسوار نامعلوم ملزمان نے رینجرز کی چوکی پر کریکرپھینکا اورفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم معجزاتی طور پرکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

حالیہ دنوں کے دوران رینجرز کی چوکی پریہ چوتھا حملہ تھا ۔ تین روزپہلے بھی کورنگی کراسنگ پر رینجرزچوکی پرکریکرحملہ ہوا تھا جبکہ اس سے پہلے حسن اسکوائر کے قریب عیسیٰ نگر ی اور ناظم آباد کےعلاقے میں بھی رینجرز کی چوکیوں کو نشانہ بنایاجاچکا ہے جن میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں