تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

رینجرز اختیارات میں توسیع، چودھری نثار علی خان نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو خط

کراچی : سندھ میں رینجرز کے اختیارات کی توسیع کے معاملہ پر وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو خط لکھ دیا،

تفصیلات کے مطابق رینجرز کو کراچی میں حاصل خصوصی اختیارات کا آج آخری دن ہے، سندھ میں رینجرز کے اختیارات کی توسیع کے معاملہ پر وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو خط لکھا۔

جس میں وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کی توسیع کے حوالے سے تاخیر دیکھنے میں آئی،
سندھ میں رینجرز کی کاروائیوں کو قانونی جواز فراہم کرنے میں غیر ضروری تاخیر نہ صرف آپریشن کو متاثر کرے گی بلکہ سول آرمڈ فورسسز کے کے جذبے اور انکی کارکردگی پر بھی منفی اثرات مرتب کرے گی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ باہمی مشاورت کے نتیجے میں شروع کئے گئے عمل کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانا اور اسکے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا وفاق اور صوبائی حکومت کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ہم سب کو مل کر کراچی امن و امان کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔

وزیرداخلہ نے مشورہ دیا کہ رینجرز کے اختیارات کی توسیع کے مسئلے کے حل کے لئے وزیر اعلیٰ اپنے اختیارات استعمال کریں۔

یاد رہے کہ رینجرز کو ملنے والے خصوصی اختیارات کی مدت آج ختم ہورہی ہے، سندھ میں رینجرز کے قیام میں توسیع کے حوالے سے وزیر داخلہ نے سمری پر تاحال دستخط نہیں کیے ہیں اور سمری کو دستخط کے بغیر ہی محکمہ قانون کو بھجوا دی گئی ہے۔

سمری میں رینجرز کے سندھ میں قیام میں ایک سال کی توسیع کی سفارش کی گئی ہے، خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز چھاپے مار کرکسی ملزم کو تفتیش کے لئے نوے روز اپنی تحویل میں رکھ سکتی ہے۔

رواں سال چار مئی کو رینجرز کے خصوصی اختیارات میں نوے دن کی توسیع کی گئی تھی۔ جس کی مدت کل انیس جولائی کو ختم ہوجائے گی۔

Comments

- Advertisement -