جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وفاق نے سندھ رینجرزکےمکمل اختیارات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزارت داخلہ نےرینجرزکےمکمل اختیارات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی رینجرز اختیارات کے حوالے سے توسیع کی مشروط سمری کو مستردی کرکے وفاقی وزارت داخلہ نے رینجرز کو مکمل اختیارات دے کر نو ٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔

کراچی میں رینجرزکوقومی ایکشن پلان کےتحت خصوصی اختیارات دیئےگئےہیں۔ سندھ حکومت کی رینجرزکےمشروط اختیارات سےمتعلق سمری وفاقی وزارت داخلہ جانب سےمستردکردی گئی تھی اوراب وفاق کی جانب باقاعدہ رینجرزکومکمل اختیارات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

رینجرزکے اختیارات میں توسیع انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 4کے تحت کی گئی ہے، جس کے مطابق رینجرز کراچی میں آپریشن مکمل اختیارات کے ساتھ جاری رکھے گی۔

رینجرز کو دہشت گردی کےخاتمےکےلئےکراچی میں خصوصی اختیارات سونپےگئےتھے۔ جن میں دہشت گردی،بھتہ خوری،اغوابرائےتاوان اورسہولت کاروں کےخلاف کارروائی کےاختیارات حاصل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں