منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کی کاروائی،تین دہشتگرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد خود کش جیکٹ اور اسلحہ برآمدکرلیاگیا.

تفصیلات کے مطابق رینجرز کے ترجمان کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ تغلق لین میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا.

رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیا تو ملزمان نے رینجرز اہلکاوروں پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے بعد تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے.

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت خان درویش،محمدارشد خان اور حبیب اللہ کے ناموں سے ہوئی،دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور لشکر جھنگوی سے تھا.

دہشت گردوں کے قبضے سے چارخود کش جیکٹ تین کلو بال بم چار کلو بارودی مواد اور کلاشنکوف برآمد ہوئی.

ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گرد آئی ای ڈی ڈیوائس تیار کررہے تھے جسے شہر میں دہشت گردی کے لیے استعمال کر نا تھا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں