کراچی : رینجرزنے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر شاہد پاشا کو رہا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئر شاہد پاشا کو گزشتہ ماہ رات گئے رینجرز کی بھاری نفری نے گلستان جوہر میں قائم فلیٹ بلیسنگ ہائٹس میں چھاپہ مار کر ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔
رینجرز نے انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے نوے روز کا ریمانڈ لیا تھا تاہم نوے روز سے پہلے ہی رینجرز نے شاہد پاشا کو رہا کردیا ہے۔
شاہد پاشا رہائی کے بعد نائن زیرو پہنچے جہاں انہوں نے اراکین رابطہ کمیٹی اور اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی۔