کراچی: رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 15 رکنی گروہ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس کی حب ریور روڈ سردار ممتاز ولیج میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں ملوث 2 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ 15 رکنی ڈکیت گینگ کا سرغنہ فہیم ساتھی سمیت گرفتار ہوا ہے، ملزمان قانون نافذ کرنے والے ادارےکی موبائل پر فائرنگ میں بھی ملوث ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا ساتھی محمد نعیم دوران ڈکیتی پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے، ملزمان حب ریور روڈ، اتحاد ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر متعدد افراد کو قتل اور زخمی کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے جبکہ متعدد بار گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکے ہیں، گینگ میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔