پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

سوئی گیس کے تین افسران ریمانڈ پررینجرزکے حوالے، ڈاکٹرعاصم کے اسپتال پرچھاپہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رینجرزنے ڈاکٹرعاصم کی طبی معائنے کی رپورٹ انسداددہشت گردی کی عدالت میں جمع کرادی ہے جس میں کہا گیا ہے، دوسری جانب ایس ایس جی سی کے 3 افسران کا 90 روز کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرزنے آج بروز ہفتہ انسداددہشتگردی کی عدالت میں ڈاکٹرعاصم کی میڈیکل رپورٹ جمع کرائی۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیرڈاکٹر عاصم کوایساکوئی عارضہ لاحق نہیں جس کےلئےانہیں اسپتال منتقل کیاجائے۔

ڈاکٹرعاصم کی شوگر،بلڈپریشر اوردل کی دھڑکن نارمل ہےان کا طبی معائنہ رینجرزاسپتال نارتھ ناظم آباد میں کرایاگیا۔

سابق وزیرڈاکٹرعاصم کوسادہ لباس اہلکاروں نے26 اگست کوہائیرایجوکشین کمیشن کےدفتر سےحراست میں لیا تھا، انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تفتیش کیلئے ڈاکٹر عاصم کو90 روزکیلئے رینجرز کی تحویل میں دےرکھاہے۔

دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی ایم ڈی شعیب وارثی اوردیگر دو ملزمان کو رینجرز نے سخت سیکورٹی میں انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ رینجرز کو حاصل اختیارات کا نوٹیفکیشن فوری پیش کیا جائے جس پر رینجرز لاءافسر نے نوٹیفکیشن پیش کیا اور 90 روزہ تحویل کی استدعا کی۔ عدالت نے درخواست کومنظور کرتے ہوئے ملزمان کو90 روز تک ریمانڈ پرنظربندی مرکزمیں رکھنے کی اجازت دے دی۔

اُدھر سیاسی جماعت کے کارکن زبیر کوبھی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد زبیرکو 21 سال قیدسنائی اور ستر ہزارروپےجرمانہ بھی عائد کیاگیاہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیاسی جماعت کے کارکن زبیرکو گارڈن کےعلاقےسے گرفتارکیاتھا۔

رینجرز نے آج دوپہر کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع ڈاکٹر عاصم کے نجی اسپتال پر بھی چھاپہ مارا اورڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر یوسف ستار کو حراست میں لے لیا ہے۔

رینجرز نے چھاپے کے دوران ضیا الدین اسپتال انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی اور ریکارڈ بھی چیک کئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز نے ڈاکٹر عاصم سے دورانِ تفتیش دئیے گئے بیان کی روشنی پر رینجرز نے چھاپہ مارا۔ چاھاپے کے دوران رینجرزکی بھاری نفری اسپتال کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینا ت کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں